چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور سمیت تمام جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے جیل سے رہا ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہیں اسپیس نہیں دیں گے تو انتہا پسند اور علیحدگی پسند ، غیر سیاسی قوتیں زور پکڑیں گی۔پاکستان تحریک انصاف 70فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ہے، اب راستے بند نہ کیے جائیں بلکہ راستہ ڈھونڈا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 10ستمبر پاکستان کی جمہوریت کا کالا دن مانا جائیگا۔ 10ستمبر کا سانحہ کوئی نہیں بھولے گا۔ کل نقاب پوش ایوان میں داخل ہوئے اور ہمارے 10ایم این ایز کو گرفتار کیا گیا۔ میں خود باہر آیا تھا میں نے گرفتاری دینی تھی۔ ہم نے کبھی مزاحمت کی ہے اور نہ کریں گے۔ مجھے پتہ چلا کہ پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ۔ میں اور شیر افضل مروت کل اسمبلی کے باہر ہی گرفتار ہوئے تھے۔