عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی درخواست پر گزشتہ روزسماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اب مزاحمت کی طرف جار ہی ہے، اسد قیصرکھل کر بول پڑے

اس موقع پر شیخ رشید، صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ا ن کی پیشی پر وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا بڑا اعلان

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو بری کیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جو بعد میں سنایا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *