قومی اسمبلی سے اراکین کی گرفتاریاں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کا بڑا اہم بیان آگیا

قومی اسمبلی سے اراکین کی گرفتاریاں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کا بڑا اہم بیان آگیا

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما و سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کےوقارکوکبھی مجروح نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطا بق دنیا نیوزکےپروگرام میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹرڈاکٹرزرقا کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ گڈ فیتھ میں بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 22اگست کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جلسے میں بولے گئے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے جلسے کے دن رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکوں کو بلاک کیا گیا جس کے باعث کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو آنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے اگر جلسے میں کوئی غلط الفاظ استعمال کئے ہیں توقانون موجود ہے ، علی امین گنڈا پور ہی اپنے بیان کا مناسب جواب دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی سےجس طر ح اراکین کی گرفتاریاں ہوئیں سب کے سامنے ہے ، پارلیمنٹ کےوقارکو کبھی مجروح نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *