وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائقوں نے چند سال میں پاکستان مسلم لیگ ن کی محنت پر پانی پھیر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صوبائی وزراء، پارلیمانی اور انتظامی سیکر ٹریز سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نالائقوں اور نااہلوں نے چار سال حکومت کی ۔ جس نے 40 سالہ ترقی کو تباہ و برباد کردیا۔
مریم نوازکا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی سے آگے بڑھتے، مسلم لیگ( ن )کے سابق وزیراعلیٰ کے دور میں جو دن رات محنت ہوئی، وہ چند برسوں میں نالائقوں نے تباہ کردی ۔ ان کے مطابق کوئی 5 سال میں اتنی سکیمیں نہیں لاسکتا، جتنی ہم 6 ماہ میں لائے ہیں، ہماری سکیمیں کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر ان پر کام شروع ہوچکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی ڈلیوری شروع ہوچکی ہے ، 4لاکھ کسان کارڈ ایشو ہورہے ہیں، گرین ٹریکٹر سکیم میں 10 لاکھ روپے سبسڈی بہت بڑا اقدام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت کی ہے لیکن 6 ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں:ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی نشست ہار گئی
جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے پہلے پرائس کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچے جارہا ہے، پنجاب میں آٹا 80 روپے کلو جب کہ دوسرے صو بوں میں 140 روپے کلو ہے۔