جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کل رات پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میںجمہوری نہیں پولیس سٹیٹ قائم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کریں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی سے اراکین کی گرفتار یاں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کا بڑا اہم بیان آگیا
جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذموم حرکت جس نے بھی کی ہے، وزیراعظم اُس کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کریں۔ اُن کا کہنا مزید تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اپنی آئینی ذمے داری کو پورا کریں، جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے۔ اگر اپنی آئینی ذمے داریوں کو سپیکر پورا نہیں کرسکتے تو ان کو مستعفی ہو جایا چاہیے ۔ یہ ان کے لیے بہتر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر شب خون مارنے کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں:سلمان اکرم راجہ