پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اور آل راؤنڈر شعیب ملک آئندہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں کامران اکمل، عمید آصف، سہیل خان، مختار احمد، انور علی اور حسین طلعت ایکشن میں ہوں گے۔ کیلیفورنیا بولٹس نے حسین طلعت کو اٹھایا جبکہ محمد حفیظ اور سہیل تنویر نیویارک واریئرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔
ڈیٹرائٹ فالکنز کے لیے فاسٹ باؤلر عمران خان جونیئر ایکشن میں ہو نگے۔ سہیل خان اور عمید آصف نیویارک واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔ تجربہ کار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد عرفان اٹلانٹا رائیڈرز کو فاتح ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں ہوں گے جبکہ مونٹریال یونٹی نے رومان رئیس، مختار احمد اور انور علی کو شامل کیا ہے۔
دریں اثناء ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، ڈوین براوو، اور آرون فنچ سمیت دیگر بین الاقوامی اسٹارز ٹورنامنٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ کچھ دن پہلے یہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستان کے کرکٹرز شرجیل خان، آصف علی، اور شاہنواز دہانی ان دیگر پاکستانی کرکٹرز میں شامل ہیں جو آئندہ Zim Afro T10 2024 میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معین علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاور ہٹ بلے باز آصف علی 21 ستمبر سے 29 ستمبر تک ہرارے میں ہونے والے زیم ایفرو ٹی 10 2024 میں نیویارک اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔ حیدر علی اور شاہنواز دہانی کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ کو ڈربن وولوز نے اٹھایا تھا۔ پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ Zim Afro T10 کپ میں جمی نیشم، ڈیوڈ ولی، کولن منرو، اور ڈیوڈ ملان جیسے بین الاقوامی ستارے بھی شامل ہوں گے، جو حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔