سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستان کی 33 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔
آمنہ بلوچ نے اسلام آباد اور بیرون ممالک پاکستانی مشن میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دی ہیں جبکہ آمنہ بلوچ دوسری خاتون سیکرٹری خارجہ تعینات ہوئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر آمنہ بلوچ نے بطور 33 ویں سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں آمنہ بلوچ دوسری خاتون سیکرٹری خارجہ ہیں اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ یہ ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیملی پنشن کی مدت مقرر
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر آمنہ بلوچ اسلام آباد اور بیرون ممالک مشن میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں ۔انہوں نے 2014 سے 2017 تک چینگڈو چین میں بطور قونصل جنرل جبکہ 2019 سے 2023 تک ملائشیا میں بطور ہائی کمشنر اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں آمنہ بلوچ یورپی یونین بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔