وزارتِ داخلہ نے جعلی دستاویزات پر 92 نرسز کو سعودی عرب بھیجنے والے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کئ خلاف کاروائیوں کا اغاز کر تے ہوئے پروموٹرز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز غلام فرید اور میاں ذولفقار کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے ہیں ۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے نےمتعلقہ اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اورجعلی دستاویزات اپ لووڈ کرنے پر متعلقہ اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کے خلاف فوجدرای مقدمات درج کئے گئے ہیں اوربیورو آف امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پر علیحدہ کاروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانی نے متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کے.لیے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا اورگذشتہ برس جعلی دستاویزات اپ لووڈ کر کہ 92 نرسوں کو سعودی عرب بھجوایا گیا تَھا اور جعلی دستاویزات ثابت ہونے پر
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
سعودی عرب نے 92 نر سوں کو ڈی پورٹ کر دیا تھا اور ڈی پورٹ کرنے کے بعد معاملے کو پاکستانی سفارت خانے کے سپرد کر دیا تھا۔ جس پر وزیراعظم نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔