یہ جلسہ ہو رہا تھا کوئی شادی کی تقریب نہیں، اداروں نے ہمارا راستہ روکا: رہنما پی ٹی آئی

یہ جلسہ ہو رہا تھا کوئی شادی کی تقریب نہیں، اداروں نے ہمارا راستہ روکا: رہنما پی ٹی آئی

پشاور ہائی کورٹ سےت راہداری ضمانت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ داروں نے ہمارا راستہ روکا یہ جلسہ ہورہا تھا کوئی شادی کی تقریب تو نہیں ہورہی تھی جو ٹائم پر ختم ہوجاتی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ اس اتحادی حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ 9 مئی صرف ایک بہانہ ہے جس کا اصل نشانہ عمران خان تھا۔عمر ایوب نے کہا کہ راہداری کی ضمانت 7 اکتوبر تک منظور ہوئی ہے ۔ اداروں نے ہمارا راستہ روکا اسکے باوجود ہمارے اوپر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تاریخ کا کالا ترین دن ہے پارلیمنٹ کے اندر آئے اور ممبران کو پکڑ کر گرفتار کیا گیا ، پارلیمنٹ کی لائٹس بند کی گئی اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی گلا ہے کہ انہوں نے کیوں نہیں روکا ۔ انہوں نے کہا کہ نقاب پوش لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ اس حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔تمام قوانین کی مالک ادارے کی حالات تو دیکھ لے ۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے ہم خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے لیے فٹا فٹ قانون بن گیا ۔بلاول بھٹو زرداری سے پوچھتا ہو کہ آپ کے جلسے وقت پر ہوتے ہیں دنیا میں کہیں پر ایسا نہیں ہوا کہ پارلیمان کے اندر سے لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔اصلی طور پر ن لیگ کے 17 ممبران ہے باقی تمام جعلی ہے ۔ہمارے ممبران کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کوئی کام قانون کے مطابق نہیں ہورہا ہے۔ملک بھر میں جمعہ کو احتجاج کرینگے،لکی مروت میں پولیس سراپہ احتجاج پر ہے،جس پر افسوس ہے۔ملک اور وفاق کے خلاف سازش ہورہی ہے۔تمام غیر قانونی طور پر قید رہنماؤں کو رہا کیا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *