اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت اچانک بگڑ گئی

اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت اچانک بگڑ گئی

9مئی واقعات کے بعد جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما و سینیٹر اعجاز چوہدری کی بدھ کے روز جیل میں طبیعت بگڑ گئی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت

بتایا جارہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *