لاہور میں حضرت میاں میرؒ کے 401 ویں سالانہ عرس کاآغاز

لاہور میں حضرت میاں میرؒ کے 401 ویں سالانہ عرس کاآغاز

لاہور میں صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے  401 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آ آغاز 12ستمبر بعد از نماز ظہر ایک بجے دن رسم چادر پوشی سے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برصغیر کے روحانی بزرگ حضرت میاں میر کے سالانہ 401 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ستمبر 12 بروز جمعرات سے بعد از نمازِ ظہر رسمِ چادر پوشی سے کیا جائیگا۔ عرس کی سالناہ تقریب میں خالد محمود سندھو ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور، شہزاد سلطان چیئرمین امور ِمذہبیہ کمیٹی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون ویسٹ شاہد حمید ورک، منیجر اوقاف گوہر مصطفی، امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران شرکت کرینگے.محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے معزز مہمانوں کیلئے سکیورٹی، لنگر اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مظالبہ

عرس کی تقریبات میں بعد از چادر پوشی دن دو بجے مسجد دربار حضرت میاں میرؒ میں “میاں میر ؒ بین المذاہب کانفرنس” ہوگی کانفرنس میں سکالرز،علماء اکرا/ مشائخ عظام حضرت میاں میر ؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *