سنگجانی جلسہ:پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید2 مقدمات درج

سنگجانی جلسہ:پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید2 مقدمات درج

اسلام آبادکے علاقے سنگجانی جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دو مقدمات، 1،1 سنگجانی اور رمنا تھانوں میں درج کئے گئے ہیں ۔ سنگجانی میں درج مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 324، 341، 186، 353، 148، 149 اور 506 (ii) اور پرامن اسمبلی کی دفعہ 8 کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں پبلک آرڈر ایکٹ 2024۔ امیر ڈوگر، اویس، سید شاہ احمد، نسیم علی شاہ، یوسف خان کو 60 نامعلوم افراد کے ساتھ ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ نامزدملزمان نے پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا اور ان پر سیدھی فائرنگ کی۔

ایف آئی آردوسرا مقدمہ رمنا میں 10 ستمبر کو 25 افراد کے خلاف دفعہ 341، 147، 149، 353، 186، 109 اور 506 (ii) کے تحت درج کیا گیا، پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے ہوئے، پارٹی کی ٹوپی اور ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مسلح، انہوں نے جی 11 میں روڈ بلاک کر دی۔

رمنا کی ایف آئی آر میں شیخ محمد وقاص اکرم، شیر افضل مروت، شعیب شاہین اور دیگر کو مقدمہ (ایف آئی آر-658) کے سلسلے میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے نو افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ باقی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کی نامعلوم سینئر قیادت کو بھی نامزد کیا گیاہے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *