وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کرے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش نہ کرے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما ووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پولیس کی آمد شرم ناک ہے لیکن عوامی اجتماع کے دوران نقاب پوش لوگوں کے ساتھ کی گئی ان تقاریر کی مذمت کی بھی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو خوفزدہ قزار دیدیا
انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کے پی وزیر اعلیٰ نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے اور لوگوں کے گروپ کے ساتھ ریاست پر حملہ کرنے کا انتباہ دیا ہے، جو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کچھ دن پہلے خواجہ آصف نے اپنی پارٹی کے اندر ایسی کسی بھی کوششوں سے خود کو دور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا تھا ۔