پارلیمنٹ پرحملہ کرناناقابل برداشت ہے،محموداچکزئی

پارلیمنٹ پرحملہ کرناناقابل برداشت ہے،محموداچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نقاب پوش افرادکا پارلیمنٹ پر حملہ کرنا ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کیلئے آپ جہاں تک جائیں گے ہم آپ کیساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی باتوں کو بہانہ بنا کر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونا قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنگجانی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں جو بھی غلط ہوا اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ پارلیمان پر حملہ کیا جائے ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائی پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ زبانی ریمارکس پارلیمنٹ پر کسی حملے کا جواز نہیں بن سکتے۔ محمدداچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ جانی نقصان کو بھی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی دلیل کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور اداروں کواپنی حدود میں رکھنے کے لئے آپ جو بھی کریں گے ہم اس پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے آئین کو برقراررکھنے، پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے اور تمام اداروں کو اسکی حدود میں رہنے کو یقینی بنانےکیلئےاپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کووارننگ دے دی

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے آپ کو حلفاً یقین دلا تا ہوں کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانے اور ہر ادارے کو آئین کے دائرے میں رکھنے کے لیے جس حد تک آپ جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *