چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون “میٹ ایکس ٹی” لانچ کر دیا ہے جس نے دیگر کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کمپنی کئی مہینوں سے لانچ کا اشارہ دے رہی تھی ، لیکن اس نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔ میٹ ایکس ٹی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز اور ترجمے کی صلاحیتیں موجود ہیں، جن میں انگریزی سے چینی میں ریئل ٹائم ترجمہ بھی شامل ہے۔ فون میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ویڈیو، فوٹو اور وائس ایڈیٹنگ کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ جدید کیمرے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یکشمت پنشن میں اضافہ ختم
رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں 50 میگا پکسل مین کیمرہ، دو 12 میگا پکسل کیمرے اور ایک 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔ اس فون کا ڈیزائن منفرد ہے جس میں فولڈ ہونے پر 7 انچ کی سکرین اور کھلنے پر 10 انچ سکرین ہے۔ یہ روایتی فون یا ٹیبلٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میٹ ایکس ٹی 5600 ایم اے ایچ بیٹری ، 56 واٹ فاسٹ چارجر اور 50 واٹ وائرلیس چارجر کے ساتھ آتا ہے۔ یہ 128 جی بی ، 256 جی بی ، اور 512 جی بی سمیت مختلف میموری ماڈیولز میں دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فیملی پنشن کی مدت مقرر
فون کے بیس ماڈل کی قیمت 2800 ڈالر (تقریبا 8 لاکھ روپے) سے شروع ہوتی ہے جبکہ ٹاپ آف دی لائن ماڈل کی قیمت 3300 ڈالر (تقریبا 9 لاکھ روپے) ہے۔ میٹ ایکس ٹی 20 ستمبر کو چین سمیت دنیا بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، اسی دن آئی فون 16 لانچ کیا جائے گا۔

