وفاقی حکومت نے وفاقی اور نیم وفاقی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہےجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔
تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ فیصلہ بجٹ 2024-25 کے دوران وفاقی حکومت نے کیا تھا۔

