ڈاکٹر یاسمین راشد کا نواز شریف کو چیلنج

ڈاکٹر یاسمین راشد کا نواز شریف کو چیلنج

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ ایک جلسہ وہ کریں اور ایک جلسہ ہم کریں گے اور دیکھتے ہیں کس کے جلسے میں زیادہ لوگ آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے حلسے میں اتنے ہی پیسے لگائیں اس کے باوجود کے باجود بندے نہیں نکلے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیاقومی اسمبلی میں لگائے گئے تماشہ جمہوریت کا مذاق سے مذاق ہے اور تمام ذمہ داری مسلم لیگ نون پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو وارننگ دےدی

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک کام اچھا کیا کہ آئن بنایا لیکن اب اس کا حلیہ بگاڑ جا ریا ہے، اُن کے بقول تحریک انصاف جتنی مضبوط ہو گئی ہے انکا وہم و گمان بھی نہیں، تحریک انصاف عوام کے دلوں میں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ متعارف کرایا اور اسکی تعریف پوری دنیا نے کی لیکن اب لوگوں پاس مفت علاج تک کی سہولت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے تو پھر مارشل لا اور جمہوریت میں فرق کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *