پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ستمبر کے بجلی بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔
ستمبر کے بلوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل سے رہائی اور مستقبل سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
مجموعی طور پر زرعی اور گھریلو صارفین (300 یونٹ تک) کو ستمبر کے بلوں میں 2.19 روپے فی یونٹ بشمول ٹیکس کا ریلیف ملے گا، جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے فی یونٹ بشمول ٹیکس کا ریلیف ملے گا۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جو کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔