پاکستان کو بچانا سیاسی جماعتوں کی ہی نہیں ہر شہری کا فرض ہے: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

پاکستان کو بچانا سیاسی جماعتوں کی ہی نہیں ہر شہری کا فرض ہے: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی ہے اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔

، مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے۔انہوں  نے کہا کہ سعداللہ بلوچ کی اہلیہ اور بیٹی کو اٹھایا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ  لوگ سمجھتے ہیں نچوڑو اس ملک کو، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لاء کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی اورپاکستان کی حقیقیت اب دنیا کے سامنے کھل چکی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے وہ اپنی آواز اٹھائیں کیونکہ آئین قانون شرافت کچھ بھی نہیں بچا، ہمارے ایم این ایز کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا چینی کمپنی GAC اور دیوان موٹرز کے اشتراک سے الیکٹرک ٹیکسیز کا اجراء

انہوں نے کہا کہ ملک کو کھائی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمایوں دلاور نے جس بھونڈے طریقے سے بانی پی ٹی آئی کو سزا دی اسکو اربوں روپے مالیت کی زمین سے نوازا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں وہ موجودہ صورت حال پر غور کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جبر اور دھونس سے آئینی ترمیم نہیں کی جاسکتی ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ہر سطح پر مزاحمت کرینگے اورپاکستان کو بچانا سیاسی جماعتوں کی ہی نہیں ہر شہری کا فرض ہے انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی عمل کو روک دینا چاہیئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کل کا احتجاج ہم موخر کررہے ہیں سارا فوکس 21 تاریخ کے جلسے پر ہےہم ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن کو کچھ ہورہا ہے اسکے بعد ٹکراؤ کے بغیر کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی بقاء کی بات کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *