پنجاب حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کے بہتر تحفظ اور نظم و نسق کے لیے منفرداقدامات

پنجاب حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کے بہتر تحفظ اور نظم و نسق کے لیے منفرداقدامات

پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قید جیل اسیران کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کےلیے بیرکوں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں بیرکس کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے مطابق تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمروں کی تنصیب کی جائے گی جس کا مقصد قیدیوں کی نگرانی اور جیل کے ماحول کی بہتری ہے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق کیمروں کی تنصیب 3 مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سنٹرل اور ہائی سیکیورٹی جیلوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ ہر بیرک میں مانیٹرنگ کیلئے ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مظالبہ

پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں تقریباً 4,500 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے بیرکس کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہو گی اور قیدیوں کی نقل و حرکت، بیماری کی صورت میں ہسپتال منتقلی کے اوقات اور بیرکس میں سامان کی چوری کی شکایات کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کا مزید کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کیلئے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی، سمری کی منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا اور عملدرآمد کا آغاز ہو جائے گا۔یہ اقدام جیلوں میں قیدیوں کے بہتر تحفظ اور نظم و نسق کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *