ین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے، مصدق ملک

ین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائیگا۔

مصدق ملک نے وضاحت کی کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی سے سٹے بازی شروع ہو جاتی ہے اور اس وقت قیمتوں کے بارے میں کوئی حتمی پیش گوئی قبل از وقت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے وقتاً فوقتاً سہولت حاصل کرتے رہتے ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے آنے کے بعد ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن قائم ہوا۔ مئی سے لے کر آج تک تیل کی قیمت میں 47 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ بتدریج کم ہو رہی ہے لیکن سمگلنگ کو ریگولرائز کرنے کا کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں۔ ملک میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش 21 دن کی ہے۔

مصدق ملک نے اشارہ دیا کہ ملک کے گیس ذخائر میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اضافی کنکشن دینے پر گیس کی فراہمی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ گیس کی قیمت اتنی ہے کہ عوام اسے خریدنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پچھلی حکومت نے گیس کنکشنز پر پابندی لگائی، اور یہ اقدام صحیح تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *