چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں اور کوئی بھی عوام کے خلاف اقدامات نہیں کر سکتا۔
صحافیوں سے گفتگو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں انہوں نے 10 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اندر نقاب پوش افراد کے ذریعے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کو جمہوریت کے لیے کالا دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال ہوا ہے اور اس کی انکوائری ضروری ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی، ان کے اراکین پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے اور کمیٹیوں میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کر دیا گیا
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے اور کوشش کی جائے گی کہ تناؤ اور سختیاں کم ہوں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں اور سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔ علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا درست نہیں۔