پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پربیرسٹر علی ظفرکاحکومت کیخلاف ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پربیرسٹر علی ظفرکاحکومت کیخلاف ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے معافی کافی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف یا وزیر داخلہ محسن نقوی کو استعفیٰ دینا پڑے گا، اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یہ آپ کے ضمیر پر منحصر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ سےاراکین کی گرفتاریاں،علی محمد خان حکومت کیخلاف کُھل کربول پڑے

پارلیمنٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پارلیمنٹ سے ہمارے رہنماؤں کی گرفتاری وفاقی حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے ؟ ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ، پارلیمنٹ ہاؤس سے قانون سازوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم تبدیلیوں اور توسیع سے متعلق اعلامیہ جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *