محکمہ موسمیات نے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اگلے 2 سے 3 روز میں شمالی اور وسطی خیبرپختونخوا سمیت سابقہ ​​فاٹا، ہزارہ، مالاکنڈ کے علاقوں خیبرپختونخوا کے شمال مغربی حصوں( افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں) اور پنجاب کے مغربی علاقوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ موسمیاتی سرگرمی زیادہ تر ملک کے شمال مغربی علاقوں میں متوقع ہے۔ بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی کے چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ تاہم کہیں بھی شدید بارش متوقع نہیں۔

اس دوران 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ سال کے ان دنوں، مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ رات جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *