گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر نو مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی عمران خان ملوث تھے توان اور انکے حواریوں کا مقدمہ فوجی کورٹ میں چلنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام دفاع وطن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے، سزا اور جزا کے بغیر ایسے واقعات نہیں رکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت دھونس اورجبر سے اپنے نمبرز پورے کریگی : سلمان اکرم راجہ
ا س موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی 29 چھاؤنیوں پر ایک ہی دن کیسے حملہ ہو سکتا ہے، کیا عسکری اداروں پر حملے کرنا اورغلط بیانیہ بنانا درست ہے ؟۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مجرم کو انسانی حقوق کے نام پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ سیمینار سے سہیل وڑائچ ، حورالعین اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اجازت ملے نہ ملے لاہور کا جلسہ لازمی ہوگا: رہنما پی ٹی آئی