چین میں بین الاقوامی تجارتی میلے کا انعقاد: پاکستان کے 150 کاروباری اداروں کی چینی کمپنیز کیساتھ معاہدات

چین میں بین الاقوامی تجارتی میلے کا انعقاد: پاکستان کے 150 کاروباری اداروں کی چینی کمپنیز کیساتھ معاہدات

چین میں انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز کا انعقاد جس میں پاکستان سے 150 کاروباری اداروں کی شرکت اور چینی کمہنیز اور پاکستانی انٹر پرائزز کے مابین باہمی معاہدات کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے بیجنگ کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے زراعت، لائیو سٹاک، فوڈ پراسیسنگ اور معدنیات کے شعبوں میں بہت گنجائش موجود ہے اور چین میں منعقدہ انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر کے حوالے سے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا بھر سے 107 ممالک سے 2000 سے زائد کمپنیوں کی کانفرنس میں شرکت، پاکستان کی نمائندگی خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے دوسرے بڑے اور تانبے کے ساتویں بڑے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے جون کے دورہ چین کے بعد بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشن: نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے وزیرداخلہ متحرک

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی کی لازوال تاریخ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور پاکستانی کمپنیوں کو چین سے “بی ٹو بی” سرگرمیوں میں اضافے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔سی پیک کے تحت پاکستان میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، انرجی اور مواصلاتی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےعالمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شمالی امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی پر 70 فیصد کم لاگت آئے گی اور سرمایہ کاری کے لئے چینی اداروں سے پاکستان میں ہر ممکن عملی تعاون یقینی بنائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہصنعتوں کے فروغ پر بھرپور توجہ، سپیشل اکنامک زونز،ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور گوادر فری زونز بہترین مواقع ہیں۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے بیجنگ میں عالمی کانفرنس کے انعقاد پر پاکستانی سفارتخانے کو خراج تحسین کیا اور امید ظاہر کہ کہ چائنہ انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز سے مثبت اور شاندار نتائج کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *