ارشد ندیم کا سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بڑا بیان آگیا

ارشد ندیم کا سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بڑا بیان آگیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ 2025ء میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے اور لاس اینجلس اولمپکس 2028ء کے لیے بھی تیاری جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ سے آنے والے ایونٹس کے لیے ٹریننگ کا آغاز کریں گے اور ان پر پرفارمنس دکھانے کا دباؤ ہوگا۔ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے سیاست میں آنے کا ارادہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا فوکس جیولن پر ہے اور ان کا مقصد ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا تھا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا، جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا، بیوروکریٹس اور ارشد ندیم کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *