ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
اس صورتحال میں صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے کمپنیاں دلکش پیشکشیں فراہم کر رہی ہیں۔ اسی تناظر میں سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل “سوزوکی جی ڈی 110 ایس” پر شاندار پیشکش کردی۔
اس موٹر سائیکل کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے لیکن صارفین بغیر اضافی کیش کےاب قسطوں پر بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔
25فیصد یعنی 88 ہزار روپے ایڈوانس ادا کر کے یہ موٹر سائیکل خریدی جا سکتی ہے، جبکہ ماہانہ قسط 11 ہزار روپے ہوگی۔
سوزوکی جی ڈی 110 ایس چار مختلف رنگوں سیاہ، سرخ، گرے اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔