ان کا احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے شہدا کے مجسمے توڑے، حنیف عباسی

ان کا احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے شہدا کے مجسمے توڑے، حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملک کے غداروں کو جنہوں نے فوج کے اوپر بھونکنے کی کوشش کی، جنہوں نے شہدا کے مجسموں کو توڑاان کا احتساب ہوناچاہئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

حنیف عباسی کے جملوں پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس پر حنیف عباسی نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو تو نہیں کہہ رہا ۔ میں انہیں کہہ رہا ہوں جنہوں نے یہ سب کچھ کیا ہے۔ تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حنیف عباسی کے غیر پارلیمانی الفاظ کو حذف کر دیا گیا۔

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایم این ایز ٹوائلٹ سے گرفتار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نےکہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف آٹھ نو وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، جو بتائیں گے کہ بانی کے ساتھ کن افسران نے مل کر سازش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو افغانستان اور بھارت سے محبت ہےاور ان کے اسرائیل کے ویزے لگوا کر وہاں بھیجنے کا بھی مشورہ دیا۔حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے ماحول خوشگوار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی بھی کی جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ اگر اراکین ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے تو بتا دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *