حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایم این ایز ٹوائلٹ سے گرفتار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نےکہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف آٹھ نو وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، جو بتائیں گے کہ بانی کے ساتھ کن افسران نے مل کر سازش کی۔
مزید پڑھیں: لاہورمیں ہونیوالے پی ٹی آئی جلسے سےمتعلق حسن مرتضیٰ کااہم بیان آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو افغانستان اور بھارت سے محبت ہےاور ان کے اسرائیل کے ویزے لگوا کر وہاں بھیجنے کا بھی مشورہ دیا۔حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے ماحول خوشگوار رکھنے کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی بھی کی جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ اگر اراکین ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے تو بتا دیں۔