حکومتی وفد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا
ن لیگی ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڈ شامل ہیں، حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ مسودہ دکھائے گا۔
واضح رہے قبل ازیں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مجوزہ مسودہ نہ دکھانے کا شکوہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں
دوسری جانب حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کی جانے والی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔
ادھر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آج ہی آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرلی اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے تحفظات دور کردیے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی بھی انٹری ہوگئی ہے، جبکہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے وقت تبدیل کردیے گئے، وفاقی کابینہ کا اجلاس تاحال شروع نہیں ہوا، آئینی بل کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔