قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہے: عطا تارڑ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ صبح سےآئینی ترمیم کےحوالےسےمشاورت ہورہی ہے،یہ آئینی ترمیم کا معاملہ ہے، ایک شق پرسنجیدگی کےساتھ غورکیا جاتا ہے، قانونی ماہرین کی ایک ایک نکتے پررائےلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسودے کےحوالےسےمولانا فضل الرحمان سےمشاورت کررہےہیں، قانونی ماہرین کی رائےبڑی اہم ہے، یہ ایک اہم موڑ ہے، آئین میں ترمیم ہونےجارہی ہے، مشاورت کا مقصد عوام کی بھلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کا معاملہ : فضل الرحمٰن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، نواز اور شہباز مولانا کے گھر جائیں گے

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں وعدہ کیا گیا تھا کہ انصاف کے عمل کو آسان بنایا جائے گا،سیاسی جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر مشاورت کا عمل جاری ہے ، سینیٹ کے دفاتر اجلاس ختم ہونے تک جاری رہیں گے،اچھے نتائج کیلئے مشاورت کا سلسلہ وسیع کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاخیرکی وجہ صرف اورصرف مشاورت ہے، تمام جماعتوں کوآن بورڈ کرنا ہے، کوشش ہوگی آج ہی پیشرفت ہوجائے جسے کے متعلق میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن آئینی ترامیم سے متعلق متحرک ہیں، جس کے باعث پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس تاخیر کا شکار ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج کے دن میں 3، 3 بار ملتوی ہوئے ہیں جبکہ اتنی ہی بار کابینہ کا اجلاس میں ملتوی ہوچکا ہے۔

حکومت کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے معاملے پر منانے میں لگے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *