قومی اسمبلی کے خصوصی کمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کی شرکت

قومی اسمبلی کے خصوصی کمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کی شرکت

 قومی اسمبلی کی پارلیمانی امور سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ شریک ہیں، مولانا فضل الرحمان، عطا الرحمان کے چیمبر میں موجود ہیں۔

چارٹر آف پارلیمنٹ کے لیے تشکیل کردہ حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں پر مشتمل قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جانے سے پہلے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بس آپ دیکھتے جائیں۔

اس سے قبل جے یو آئی پارلیمانی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے پارلیمنٹ کےلیے روانہ ہوئی تھی،  جمعیت علماء اسلام نے حکومت سے آئینی ترمیم میں جلد بازی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی بات خصوصی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو آئینی ترامیم سے متعلق اجلاس مؤخر کرنے کا مشورہ دیا : عبدالغفورحیدری

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی بھی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں، اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کمیٹی کو مجوزہ آئینی ترمیم پر بریفنگ دی، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن وزیر قانون اعظم تارڑ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔

سرابراہ جے یو آئی کی پارلیمنٹ آمد کےموقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ اب تک آپ کو نہیں دیا گیا، کیاحکومت کو آپ پراعتماد نہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ یہ سوال آپ حکومت سے پوچھیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:مجوزہ آئینی ترامیم کیا ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

قبل ازیں  قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر درکار ووٹوں کے حصول کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کے لیے کوشاں رہیں اور حکومتی وفد کی جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا کو منانے پہنچا۔

حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ شامل تھے۔

حکومتی وفد کے واپس لوٹنے کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچا، وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل تھے۔

حکومت اور اپوزشن کے وفود سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اپنی رہائش گاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ سے آئینی ترمیم کے پیکج کی منظوری لی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *