بیرسٹر سیف کا اعلیٰ عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم بیان آگیا

بیرسٹر سیف کا اعلیٰ عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم بیان آگیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا( کے پی کے) بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جعلی سرکار آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے کی جانے والی آئینی ترامیم اعلیٰ عدلیہ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ناراض اہم رکن قومی اسمبلی کو منالیا

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترامیم کے لیے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے ، بغض بانی پی ٹی آئی عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کے لیے تیار ہے۔

جعلی مینڈیٹ سے حکومت میں آنے والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی و پارلیمانی امور کی خصوصی کمیٹی میں توسیع

آزادی کسی صورت سلب نہیں کرنے دیں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ مارا ہے، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی و بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *