آئینی ترمیم معاملہ ، قائم مقام صدر بی این پی نے حکومت پر بڑا الزام لگادیا

آئینی ترمیم معاملہ ، قائم مقام صدر بی این پی نے حکومت پر بڑا الزام لگادیا

قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) مینگل کےساجد ترین نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کی طرف سے ہمیں ڈرا یادھمکایاجا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساجد ترین نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ووٹ پر قائل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے آپ کو ڈرایا جا رہا ہے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:انجینئرامیر مقام نے جمہوری ڈے کو’’مولانا ڈے‘‘ قرار دے دیا

جس کے جواب میں ساجد ترین نے کہا کہ بالکل ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ہمارے دونوں سینیٹرز کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے اور فارم ہاؤسز پر چھاپے مارے گئے۔

فارم ہاؤسز پر فورسز کو بیٹھایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں ہمارا کاروبار چل رہا ہے وہاں پر ہمیںتنگ کیا جا رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی ہوتا آ رہا ہے ، پہلے ہمیں ڈنڈے سے مارتے ہیں اور پھر ہمیں کہتے کہ آپ کا نام کیا ہے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے آئینی ترامیم کا مسودہ شیئر کر دیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

سردار اختر مینگل کے حوالے سے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اُن کی واپسی کا کوئی ارادہ ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کا وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ، حکومت سے ملاقات میں ہمارے گلے شکوے دور نہیں ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *