کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

کراچی میں کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا دانش کی ضمات کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نتاشا دانش کے وکیل عامر منصوب قریشی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی ہے۔
اس سے قبل درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور اے ڈی جے شرقی کی جانب سے مسترد کی جاچکی ہے اورملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال کے خلاف مقدمے میں ضمانت مسترد کی گئی تھی ۔ملزمہ کے خلاف حادثہ کیس میں دائر درخواست منظور کی جاچکی تھی اورملزمہ کے خون کے نمونوں میں میتھا فیٹا مائن ملی تھی جسکی رپورٹ جمع کروائی جاچکی ہے۔پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال کے بعد کار ڈرائیو کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم معاملہ : فضل الرحمٰن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، نواز اورشہباز مولانا کے گھر جائینگے

دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں استدعا اختیار کی گئی تھی کہ نتاشا میڈیسن لیتی ہیں جس کے سبب میڈیکل رپورٹس میں میتھا فیٹا مائن کے اثرات سامنے آئے ہیں۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ کارساز حادثہ میں مرنے والے لواحقین نے ملزمہ نتاشہ کو معاف دیا ہے اور اس حوالے سے ضروری دستاویزات میں عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *