آئینی ترامیم: حکومت اور اپوزیشن میں سخت مقابلہ، نمبر گیم کس کے حق میں ہے؟

آئینی ترامیم: حکومت اور اپوزیشن میں سخت مقابلہ، نمبر گیم کس کے حق میں ہے؟

قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے 224 ووٹ درکار ہوں گے، جبکہ حکومتی گنتی 211 ووٹ ہے۔ سینیٹ میں بھی 64 ووٹ درکار ہیں، جبکہ حکومتی گنتی 54 ووٹ ہے۔

قومی اسمبلی میں موجود 211 حکومتی ارکان میں مسلم لیگ ن کے 110، پیپلز پارٹی کے 68، ایم کیو ایم کے 22، آئی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے 4-4 ارکان شامل ہیں، جبکہ مسلم لیگ ضیا اور بی اے پی کے ایک ایک رکن بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت منظور

دوسری جانب، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بینچوں پر 101 ارکان موجود ہیں، جن میں سنی اتحاد کونسل کے 80، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد ارکان، جے یو آئی (ف) کے 8، اور بی این پی، مجلس وحدتِ مسلمین اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو مزید 13 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ جے یو آئی (ف) کے 8 ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے باوجود حکومت کو 5 اضافی ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *