بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ترجمان نعیم حیدر پنجوتہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی جنگ تحریکِ انصاف کا حق ہے وہ جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ترجمان نعیم حیدر پنجوتہ نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد جو آئینی ترامیم لانے کی کوششیں کر رہا ہے یہ کل انہی کے گلے پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کی رات جلسے سے گھر جاتے ہوئے ہم پر مقدمہ درج ہوا اور ایک مقدمے میں سب کو نامزد کیا ایک مقدمہ رہنما وں پر الگ سے مقدمہ درج کیا گیا۔ نعیم حیدر پنجوتہ نے کہا کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، کہ میں نے پولیس پر حملہ کیا اور اس طرح سے پوری مصطفی قریشی کی فلم کا سکرپٹ ڈالا گیا ہے اور مجھ پر دہشتگردی ڈکیتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی لیگل ٹیم نعیم حیدر پنجوتہ نے کہا کہ جلسہ ہمارا آئینی حق تھا۔
مزید پڑھیں: آئینی ترمیمی بل کا مسودہ: 54 تجاویز شامل
پارلیمنٹ سے ایم این یز کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کو پالرلیمنٹ سے اغوا کیا گیا اس اس حوالے سے قانونی جنگ کا حق حاصل ہے اور وہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ آئینی ترامیم کے زریعے عدالت جانے کا حق بھی عوام سے لینا چاہتے ہیں اور اس آئینی تبدیلی کے بعد ممکنہ شکایات پر ججز کو اٹھا کر بلوچستان تبدیل کیا جائے گا جیسا کہ ایک تھانے کے ایس ایچ او کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ پشاور: آئینی ترمیم میں پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالنے والوں کو بھی یہ ٹھیک قرار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہم غلط ترامیم کے خلاف تحریک انصاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔