حکومتی اتحاد آئینی ترامیم کے بل پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آئینی ترمیم کا بل 10 سے بارہ دن کے اندر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کا بل 10 سے 12 روز کے اندر قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد مولانا فضل الرحمان کو بل پر راضی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام جلدبازی میں نہیں کیا جا سکتا، اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرنو تشکیل پر بھی جے یو آئی نے مزید وقت طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا موٹرسائیکلوں کی ستمبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئی
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بل پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ کے بغیر منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بل کافی عرصے سے زیر غور تھا، لیکن مولانا فضل الرحمان نے اس پر یو ٹرن لے لیا ہے۔