سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم دینے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم  کالعدم دینے کیلئے  درخواست دائر

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ اور دیگر نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم غیر آئینی ہے اور اس سے اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکا: پیپلز پارٹی نے اہم فیصلے کر لیے

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم کرنے سے روکا جائے اور قومی اسمبلی میں اس بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روک دیا جائے۔ مزید برآں اگر پارلیمنٹ آئینی ترمیم منظور کر لیتی ہے تو صدر مملکت کو اس پر دستخط کرنے سے بھی روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کو مقدس سمجھا جائے اور عدالتوں کو پارلیمنٹ کے عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، تمام صوبائی حکومتیں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *