ملک میں سونے کی فی تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے کے بعد 2587 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: یونائیٹڈ نے یو ایس 100سی سی ، 2025 ماڈل لانچ کر دیا ، نئی قیمت کیا رکھی گئی؟

کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 1700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1458 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سوموار کے روز چاندی کی قیمت فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافے عالمی اقتصادی حالات اور مالیاتی مارکیٹوں میں غیر یقینی کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *