امتحان میں فیل کیوں کیا؟ بنوں میں طلبہ نے انٹر بورڈ آفس پر دھاوا بول دیا

امتحان میں فیل کیوں کیا؟ بنوں میں طلبہ نے انٹر بورڈ آفس پر دھاوا بول دیا

بنوں میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ناکام طلبہ نے بورڈ آفس پر دھاوا بول دیا، دفاتر کے دروازے اور شیشے توڑ کر عمارت کا لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے حملہ آورطلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج کروانےکے بجائے ان سے وعدہ کیا کہ کل بروز بدھ 18 ستمبر کو کمشنر سے ان کے مذاکرات کرائے جائیں گے، جس پر حملہ آور منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کرنے کی طاقت پارلیمان کے پاس ہے اور رہے گی: دانیال چودھری

مشتعل مظاہرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے مختلف دفاتر کے شیشے اور دروازے توڑ دئیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ کے نمبرز توقعات سے کم لگائے گئے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ ادھر بورڈ انتظامیہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کرکے بورڈ املاک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں: خیبر پختونخوا ٹوورازم اتھارٹی پر 21 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ

دوسری جانب بنوں میں سرکاری سکولوں کے ناقص نتائج اور طلباء کے احتجاج پر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے جاری کردیا ہے۔ فاروق خان بنوں بورڈ کے نئے کنٹرولر امتحانات تعینات کئے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *