سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہ جمیعتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد اور ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف الرحمان علوی کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: یہ دوبارہ آئینی ترمیم نہیں لا سکتے، اعتزاز احسن
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات انکی رہائشگاہ پر کی اور ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بھی مختلف حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔