افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے آج رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی ، جس میں افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے بدستور اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے-

تفصیلات کے مطابقو زیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے آج رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی ، جس میں افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے بدستور اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے- قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اسکو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی واقع ہے اور سفارتی اداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے ۔بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے واپس افغانستان بھجوایا جائے۔

مزید پڑھیں: یہ دوبارہ آئینی ترمیم نہیں لا سکتے، اعتزاز احسن
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔سفارتی ماہرین کے مطابق محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *