آج قومی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان عہدے دارمحب اللہ شاکر کی دستاویزات مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوگیا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محب اللہ شاکر کے پاس نہ تو افغان پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دیگر جائز دستاویز موجود ہے۔
مزید پڑھیں: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی قومی ترانے کی بے حُرمتی پر وزارت خارجہ کا شدید ردِعمل آگیا
پی او آر کارڈ کے تحت وہ اور ان کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لے کر افغانستان واپس جا چکے تھے۔
مزید براںپی او آر کارڈ کب کا ایکسپائر ہو چکا ہے اور یکم ستمبر سےاس سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پذیر ہیں کیونکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ان کی قیام کی مدت میں مزید توسیع نہیں دی گئی۔