آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دیں گے : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دیں گے : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے،اس کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی ایم کے پی کے کا آئینی ترامیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کو ایسا سو چنا بھی نہیں چاہیے کہ یہ ملک میں جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا 21 ستمبر کو ہر صورت لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ کرنے کے مترادف ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پہلے پارلیمنٹ میں شکست دیں گے پھر عد الت کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کیساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر خان

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے ، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ اپنے جائز حق حاصل کرنے کے لیے آئینی حقوق استعمال کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *