پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما احمد اویس نے کہا ہےکہ ہم اور آپ آج ہیں کل نہیں ہیں مگر یہ ملک اور آئین قائم رہنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز میں گفتگو کے دورا ن احمد اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی تباہی کی طرف جا رہی ہے اور ان حالا ت میں حکومت ترمیم کا بل لے آئی، تمام سیاسی بڑے مقدمہ لے کر نئی عدالت میں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئےملک توڑنے کی ڈگرپر ہے، فیصل واوڈا
ان کا کہنا تھا کہ یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مسئلہ نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے ، چھٹی کے دن بھی تمام ایوان کھولے گئے ، حکومت کے ارکان آئینی ترمیم قوم کے لیےلا رہے مگربتا نہیں رہےہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایڈ ہاک ریلیف: ایم این ایز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ
رہنما پی ٹی آئی احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے۔ سانپ اس لیے انسان پر حملہ کرتا ہے تاکہ مارا نہ جائے، حکومت کہہ رہی ہے کہ عوام کی مشکلات کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں مگر عوام کو کچھ معلوم نہیں حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟۔