جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے  سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں اور وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے سرکاری اداروں کو محتاط رہنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق منظم جعل سازی ای میل مہم کے ذریعے متعدد سرکاری اداروں کے ای میل سسٹم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فشنگ ای میلز کے ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے سے سرکاری دستاویزات کمپرومائز ہو سکتی ہیں۔سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لیے آئی پی ایڈریس اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ حملہ آور دھوکہ دہی والے ای میل ایڈریس استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی افسر واپس گھر پہنچ گئے

ای میل میں منسلک پی ڈی ایف اور لنکس دستاویزات جمع کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے ملازمین کے یوزر نام اور پاس ورڈ چرائے جا رہے ہیں۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز اور ذیلی اداروں کو حملوں سے بچنے کے لیے سائبر سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

سرکاری اداروں کو اپنے ای میل سیکیورٹی میں بہتری لانے، سرکاری دستاویزات کی محفوظ ہینڈلنگ کرنے، اور تھریٹ انٹیلیجنس کا اشتراک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سائبر حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *