رواں سال 2024کے دوران خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیموںکے حملوںمیں فوج، فرنٹیئر کور، پولیس ، عام شہریوں اور قانون نافذکرنے والے اداروںکے 337 اہلکار اور شہری شہید جبکہ 616 زخمی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی جاری عفریت میں رواں سال کے دوران اب تک وزیر اعلیٰعلی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان انتہائی خطرناک اور متاثرہ رہا ہے. سال 2024کے دوران کالعدم تنظیموںکے حملوںمیں فوج، فرنٹیئر کور، پولیس ، عام شہریوں اور قانون نافذکرنے والے اداروںکے 337 اہلکار اور شہری شہید جبکہ 616 زخمی ہوئے ہیں۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)رپورٹ کے مطابق صوبے میںسال 2024 کے دوران سب سے زیادہ103 پولیس اہلکار شہید اور 154 زخمی ہوئے۔دہشتگردی کے باعث اب تک 103 عام شہری شہید اور159 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
دہشتگردی کی عفریت میںوزیر اعلیٰعلی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سرفہرست ہے جہاںپر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سب سے زیادہ 63افراد شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں رواں برس بھتہ خوری کے 98 مقدمات درج، 242 ملزمان نامزد
رپورٹ کے مطابق بنوںمیں58، شمالی وزیرستان میں 50, جنوبی وزیرستان میں 38, باجوڑ میں29, خیبر میں 22، پشاو رمیں 18,کرم میں16، مردان میں11، ملاکنڈ میں11، کوہاٹ میں10، دیر میں 8، مہمند میں 2 اور ہزارہ میں ایک سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے. ایف سی کے49 اہلکار شہید اور124 ایف سی جوان زخمی ہوئے۔ ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے8 افراد کو شہید جبکہ4اہلکاروں کو زخمی کیا۔ رواں سال اب تک دہشتگردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ25 پولیس اہلکار شہید اور 23 زخمی ہوئے، بنوں میں23 پولیس اہلکار شہید اور20 زخمی ہوئے، باجوڑ میں15 اہلکارشہید اور38 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں12 پولیس اہلکار شہید جبکہ15 زخمی ہوئے۔ضع خیبر میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ، ضلع مردان میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ، ضلع مہمند میں 2 پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ، ضلع ڈیر میں 2 پولیس شہید اور 7 زخمی ،ضلع کوہاٹ میں 5 پولیس اہلکا ر شہید اور 6 زخمی ، شمالی وزیرستان میں 5 پولیس اہلکار شہید ، جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 11 خمی ، ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی جبکہ ضلع ہزارہ میں ایک شہید اور ایک زخمی ہوا ہے ۔