اربوں کا بجٹ مختص ہونے کے باوجود پنجاب میں سالانہ 48 ہزار سے زائد دل کے مریض بروقت علاج سے محروم، مریضوں کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دل کے امراض کے 10 مراکز کے باوجود ماہانہ 4 ہزار سے زائد افراد کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے اور پنجاب میں روزانہ اینجیو گرافی کے 237 اور اینجیو پلاسٹی کے 122 مریضوں کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے، دستاویز کے مطابق صوبہ بھر میں ہر ماہ اینجیو گرافی کے ساڑھے 3 ہزار اور اینجیو پلاسٹی کے 522 افراد ویٹنگ لسٹ میں جارہے ہیں،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روزانہ 163 اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی کے مریضوں کو بروقت علاج فراہم نہیں کیا جاسکا۔
مزید پڑھیں: پنجاب : ٹرانسپورٹ کرایوں میں کتنی کمی واقع ہوئی ؟شہریوں کیلئے اچھی خبر آ گئی
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روزانہ 57، وکٹوریہ اسپتال بہاولپور اور پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں روزانہ 40،40 دل کے مریضوں کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔